مریم اورنگزیب انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

پاکستان مسلم لیگ نواز کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو گئیں۔

مریم اورنگزیب پر انتشار انگیز گفتگو کرنے کا مقدمہ ہے جس میں وہ عدالت کے روبرو پییش ہوئیں۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشکلات میں گھرے پاکستان کو نواز شریف ہی نکالیں گے، آج نوجوان کو روزگار کی ضرورت ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی بات کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ سب کو مل کر بیٹھنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کہا جب بھی پاکستان پر شب خون مارا گیا، خمیازہ عوام نے بھگتا۔