عورت مارچ کی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے خطاب پر تنقید

عورت مارچ کراچی چیپٹر کی جانب سے مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کے ہفتے کے روز مینار پاکستان پر کارکنان سے کیے گئے خطاب کے ایک حصے پر تنقید کی گئی ہے۔

عورت مارچ کراچی چیپٹر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ایک بار پھر نواز شریف نے سیاسی مخالفت میں خواتین کی سیاسی سرگرمیوں پر سستی جگت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کے قائد نے ابھی تک یہ نہیں سیکھا کہ خواتین کو اچھی عورت اور بری عورت میں تقسیم کرنا پتھروں کے زمانے کا طریقہ کار ہے۔

عورت مارچ نے ناچ گانے کا شوق رکھنے سے عورت یا کسی بھی انسان کے ذاتی کردار پر سوال اٹھانے کو انتہائی معیوب حرکت قرار دیا۔