اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی کی سائیکل ایک بار پھرپہنچا دی گئی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جج کے تحریری احکامات تک سائیکل اندر پہچانے سے انکار کر دیا تھا۔
19 اکتوبر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل وکیل شیرازاحمد نے سابق وزیراعظم کو سائیکل مہیا کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ اور استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جیل ایس اوپیزکے تحت وہ سائیکل کےحقدار ہیں۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل مہیا کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کی تھی، اور آج جج ابوالحسنات ذوالقرنین چیئرمین پی ٹی آئی تک سائیکل پہنچانے کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
دوسری جانب اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی کی سائیکل ایک بار پھرپہنچا دی گئی ہے، 19 اکتوبر کو سپرنٹڈنٹ اڈیالہ جیل نے جج کے تحریری احکامات تک سائیکل اندر پہچانے سے انکار کر دیا تھا۔a