وزیراعظم کے معاون خصوصی طاہر جاوید کو عہدے سے فارغ کردیا گیا

وزیراعظم نےطاہرجاوید کو معاون خصوصی کے عہدے سے فارغ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سےطاہر جاوید سے معاون خصوصی کا عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔

طاہر جاوید کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا گیا۔

طاہرجاوید کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 6اکتوبر کو جاری کیا گیاتھا۔

نگران وزیر اعظم نے طاہر جاوید کو معاون خصوصی سرمایہ کاری تعینات کیا تھا۔