وفاقی وزارت تعلیم کا پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کو اردو یونیورسٹی میں قائم مقام وائس چانسلر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
یہ نوٹیفکیشن اس مقدمہ کی اگلی تاریخ یعنی 21 نومبر تک معطل کیا گیا ہے۔
اردو یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے میں سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین کا کوئ ذکر موجود نہیں اردو یونیورسٹی کے ترجمان نے مختلف ذرائع ابلاغ پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ پٹیشن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین کی بحالی کا معاملہ زیر غور نہیں ایا۔
نیز اس مقدمہ میں پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین کو بحال کرنے کی استدعا ہی نہیں کی گئی ہے۔
عدالت عالیہ کے احکامات پر عمل درامد کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق 21 نومبر تک بحیثیت قائم مقام وائس چانسلر اختیارات کا استعمال نہیں کریں گی جبکہ دیگر تمام انتظامی افسران اپنے فرائض کے انجام دہی جاری رکھیں گے۔