سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں کے سامنے سرینڈر کر دیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت کی۔
جج محمد بشیر نے کہا کہ نواز شریف کو روسٹرم پر بلا لیں۔
نواز شریف کمرۂ عدالت میں شہباز شریف کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھے تھے۔
جج محمد بشیر نے وکلاء کو اشارہ کیا کہ نواز شریف کو لے جائیں۔
نواز شریف کمرۂ عدالت سے روانہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ نواز شریف اپنے ذاتی اسکواڈ کے ساتھ براستہ مری ایکسپریس وے اسلام آباد پہنچے تھے، ان کے ہمراہ مریم نواز شریف اور وکلاء کی ٹیم بھی تھی۔
احتساب عدالت سے غیر متعلقہ افراد کو نکال دیا گیا تھا۔
رجسٹرار جوڈیشل کمپلیکس سجاد علی اور ایس پی راجہ طاہر نے ن لیگی وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کی سیکیورٹی چیک کرنی ہے، غیر متعلقہ افراد باہر چلے جائیں۔
سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال بھی احتساب عدالت آئے تھے۔