سندھ : میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں اور جامعات میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کب ہوگا؟

سندھ میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں اور جامعات میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ 19نومبر کو ہوگا۔ 

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ٹیسٹ ایکسپو سینٹر میں ہوگا جس کا دورانیہ صبح ساڑھے 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگا۔  

محکمہ صحت کے مطابق امتحانی مرکز میں داخل ہونے سے پہلے امیدواروں کی تلاشی لی جائے گی اور اس دوران موبائل فون،کیلکولیٹر اور الیکٹرانک ڈیوائسز لانے والے امیدوار کا پرچہ منسوخ کر دیا جائے گا۔ 

علاوہ ازیں ٹیسٹ دینے والے بچوں کے والدین اور رشتہ داروں کو امتحانی مرکز کے احاطے اور اطراف میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔