اڈیالہ جیل : شاہ محمود قریشی سے اہل خاندان کی ملاقات

اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے فیملی ممبران نے ملاقات کی۔

جیل ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی سے فیملی ممبران کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں ظہور قریشی، معین قریشی اور زین قریشی شامل تھے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے بھی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔