حج و عمرہ ریگولیشن بل 2023 منظور : حج درخواستوں کب وصول کی جائیں گی؟

وفاقی کابینہ نے حج و عمرہ ریگولیشن بل 2023 کی منظوری دے دی ، وزیر مذہبی امورانیق احمد کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصول کا عمل نومبر کے وسط سے شروع ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے حج و عمرہ ریگولیشن بل 2023 کی منظوری دیدی گئی، وزیر مذہبی امورانیق احمداور حکام نے وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی۔

وزیر مذہبی امورانیق احمد نے بتایا کہ سعودی عرب سے ملنا والا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے، پرائیویٹ اور سرکاری حج کوٹہ 50، 50 فیصد رکھا جائے گا، حج درخواستوں کی وصول کا عمل نومبر کے وسط سے شروع ہوجائے گا۔

یاد رہے ذرائع کا کہنا تھا کہ سرکاری حج اسکیم کیلئے درخواستیں آئندہ ماہ کے وسط تک طلب کی جائیں گی، حج کیلئے ادائیگی ڈالرز میں کرنے کی صورت میں قرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ پہلی بار اضافی رقم کیساتھ بیس سے پچیس دن کا شارٹ حج پیکج بھی متعارف کرایا جارہا ہے اور سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سپانسر شپ حج اسکیم جاری رکھی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائش کیلئے 4 سے 8 دن کا انتخاب کیا جا سکے گا، شناخت کیلئے حجاج کے دیئے جانے والےبیگ پر پاکستانی پرچم، کیوآرکوڈ اور کوائف درج ہوں گے۔