پولنگ اسٹیشنز کی کیٹیگریز فائنل : خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 581 حساس ، 4 ہزار 344 اسٹیشن انتہائی حساس ہوں گے : الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز کی کیٹیگریزفائنل کرلیں، چاروں صوبوں میں 91 ہزار 809 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہے ، الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز کی کیٹیگریزفائنل کرلیں۔

نارمل،حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات کے مطابق چاروں صوبوں میں 91 ہزار 809 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کل 51 ہزار 821 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے، جس میں 15 ہزار 829پولنگ اسٹیشن حساس اور 6 ہزار599 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

ذرائع نے کہا ہے کہ سندھ میں 19 ہزار 236 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے، جس میں 8 ہزار 30 پولنگ اسٹیشن حساس اور 4 ہزار 430پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 5 ہزار 15 پولنگ اسٹیشنز کا پروگرام فائنل کیا گیا ہے، بلوچستان میں 2 ہزار 68 حساس ، 2 ہزار 38 انتہائی حساس ہوں گے جبکہ خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 15 ہزار 737 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 581 حساس ، 4 ہزار 344 اسٹیشن انتہائی حساس ہوں گے۔