انتخابی عمل سے پی ٹی آئی کو شکست دینا چاہتے ہیں، محمد زبیر چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتیں الیکشن میں حصہ لیں، سابق گورنر سندھ

سابق گورنرسندھ اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتیں الیکشن میں حصہ لیں، انتخابی عمل سے پی ٹی آئی کو شکست دینا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ (نواز) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے انتخابی مہم کا اغاز کردیا ہے، ماضی کو نہیں دہرائیں گے سندھ میں الیکشن میں بھرپورحصہ لیں گے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں ورکرز کو مایوس نہیں کریں گے، الیکشن مہم میں بھر پور حصہ لیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مینار پاکستان پر لوگ جمع کرلے ریڈ کارپٹ ہم بچھائیں گے، پیپلزپارٹی کو آج تکلیف ہے تو ساتھ کیوں دیا تھا۔

اس موقع پر نواز لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے والہانہ استقبال پر کراچی اور سندھ کے عوام کے شکر گزار ہیں سندھ میں انتخابی اتحاد کا اختیار صرف نواز شریف کے پاس ہے۔

مسلم نواز سندھ کے رہنماوں نے سندھ سے نواز شریف کے والہانہ استقبال کے لئے جانے والے ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سندھ میں بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران گزشتہ دنوں ن لیگ میں شامل ہونے والے جام کرم علی کو بھی ویلکم کیا گیا۔