نواز شریف کل تقریباً 4 سال بعد پارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے

مسلم لیگ نواز کے قائد نوازشریف کل تقریباً4 سال بعد پارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف نے پارٹی کااعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا، پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کل جاتی امرارائیونڈمیں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نوازشریف تقریباً4سال بعد پارٹی کےاعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے ، اجلاس میں شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت اعلیٰ لیگی قیادت شریک ہوگی۔

پارٹی ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال،آئندہ عام انتخابات سمیت دیگراہم امورپرغورکیا جائے گا اور نواز شریف کی سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور ہوگا۔

اجلاس میں پارٹی کی انتخابی مہم کےآغاز،انتخابی منشور پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی اور نواز شریف کے ملک بھر کے دوروں کے ابتدائی شیڈول بھی زیرغور آئے گا۔

تمام صوبائی صدور اپنے اپنے صوبوں کے ممکنہ انتخابی امیدواروں کے نام پیش کریں گے۔