الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھرتیوں سے روک دیا۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھرتیوں سے روک دیا ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری قومی اسمبلی کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔
خط میں الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نئی بھرتیاں نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں ہر طرح کی بھرتیوں پر پابندی اس لیے لگائی جارہی تاکہ یہ بھرتیاں آنیوالے عام انتخابات پر اثرانداز نہ ہوں۔