مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیل اپنے فوجیوں کی جانیں بچانے کیلئے فرانس سے کرائے کے ( پرائیوٹ) فوجیوں کی بھرتی شروع کر دی۔
ہسپانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ کیلئے اسرائیل نے فرانس کے کرائے کے پرائیوٹ فوجی بھرتی کیے ہیں اور غزہ جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ کرائے کے فوجی بھی شامل ہیں
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے ماہانہ 12 ہزار ڈالرز کرائے پر کچھ پرائیوٹ فوجیوں کو بھرتی کر لیا ہے، اسرائیل دیگر ممالک سے بھی پرائیوٹ فوجیوں کو بھرتی کرے گا۔
ہسپانوی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اقدام کا مقصداسرائیلی فوجیوں کو غزہ میں براہ راست تصادم سے بچانا ہے۔
خیال رہے کہ غزہ میں آپریشن کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا اور زمینی آپریشن میں اب تک 29 فوجی افسر اور اہلکار مارے گئے ہیں جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک مارے جانے والے اسرائیلیوں فوجیوں کی تعداد 346 ہوگئی ہے۔