مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے اپنے ملک سے بھارتی فوج کو نکالنےکا باضابطہ مطالبہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد معیزو نے کہا کہ اُن کی حکومت ملک کے اسٹریٹجک اہمیت والے علاقے سے بھارتی فوج کو واپس بھیجنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
مالدیپ کے صدر کے دفتر نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ صدر نے رسمی طور پر یہ درخواست اس وقت کی جب انہوں نےبھارتی وزیر کرن رجیجو سے ملاقات کی۔
گزشتہ روزحلف برداری کے بعد قوم سے پہلے خطاب میں مالدکپ کے صدر نے کہا کہ وہ انتخابی مہم میں کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔
45 سالہ محمد معیزو نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آ کر ملک سےبھارتی فوج کوملک سے بے دخل کریں گے۔