فوجی تنازعات : غزہ میں فضائی اُور آبی وسائل کی آلودگی میں اضافہ : ماحولیاتی نظام درست کرنے کے لیے بین الاقوامی مربوط کوششوں کی ضرورت ہے

‏موسمیاتی‏‏ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی بمباری کے اثرات فوری طور پر نظر آنے والے اثرات سے کہیں زیادہ گہرے ہیں۔‏

‏اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق اور ماحولیات ڈیوڈ آر بوئڈ نے کہا ہے  کہ فضائی آلودگی، پانی کی آلودگی، مٹی کی آلودگی، زہریلی آلودگی اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کی بڑی مقدار فوجی تنازعات کی وجہ سے ہوتی ہے۔‏

‏"یہ ماحولیاتی اثرات براہ راست جنگ کی کاروائیوں کی وجہ سے ہونے والی اموات اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہیں، لیکن سانس کی بیماریوں، دل کی بیماریوں اور آلودگی کی بلند سطح کی وجہ سے ہونے والے کینسر کی وجہ سے ماحولیاتی اموات کی تعداد دہائیوں تک جاری رہے گی."‏

‏جامعہ کراچی کے شعبہ کیمسٹری کے پروفیسر ڈاکٹر ارم ظاہر کہتے ہیں کہ ماحولیاتی نظام کو درست کرنے اور ماحول کو شہریوں کے لیے رہنے کے قابل بنانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔‏

‏امریکی‏‏ ادارہ برائے زہریلے مادے اور بیماریوں کی رجسٹری کا کہنا ہے کہ آلودہ جھیلوں یا ندی نالوں میں رہنے والی مچھلیوں کے جسموں میں سفید فاسفورس آہستہ آہستہ جمع ہوسکتا ہے۔‏