سردی کے موسم میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوجاتی ہیں، 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب سال کی طویل ترین رات ہوتی ہے جبکہ 21 دسمبر کے بعد سے راتیں مختصر اور دن طویل ہونا شروع ہوجائیں گے۔
زمین کے شمالی نصف کرہ کے علاقے میں آج طویل ترین رات ہوگی۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق21 دسمبر کو عام طور پر سرمائی سالسٹیس کہا جاتا ہے، پاکستان بھی شمالی نصف کرہ میں آتا ہے، اس لئے آج پاکستان میں سال کی طویل ترین رات ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کا دورانیہ 10 گھنٹے سے زائد پر مبنی ہوگا جبکہ رات 14 گھنٹے کی ہوگی۔