جنگ بندی کے دوران غزہ کو روزانہ 130،000 لیٹر ڈیزل اور گیس کے چار ٹرک فراہم کیے جائیں گے: مصر

مصر نے کہا ہے کہ آج جمعہ کے روز سے شروع ہونے والی چار روزہ جنگ بندی کے دوران غزہ کو روزانہ 130,000 لیٹر ڈیزل اور گیس کے چار ٹرک فراہم کیے جائیں گے۔

مصر کی سٹیٹ انفارمیشن سروس کی سربراہ ضیاء رشوان نے آج جمعہ کی صبح ایک بیان میں کہا کہ روزانہ 200 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوں گے۔