کینیا میں آنے والے بدترین سیلاب نے تباہی مچادی، جس کے باعث مرنے والوں کی تعداد 70 ہوگئی ہے، جبکہ ہزاروں افراد اپنے گھروں سے محروم ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینا میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے باعث سیلابی ریلا رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا، جس سے 70 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
اطلاعات کے مطابق سلابی ریلوں کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کردیا ہے۔
سیلاب کے باعث 36 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں، متاثرین کا کہنا ہے کہ امدادی کیمپ قائم کردیئے گئے تاہم کیمپوں میں ادویہ، پینے کے پانی اور خوراک کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کینیا کے شمالی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ مزید کچھ روز تک جاری رہے گا۔ شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی درخواست کی گئی ہے۔
کئی سڑکیں اور پل بھی سیلابی ریلے میں تباہ ہوچکے ہیں جب کہ پانی کا تیز بہاؤ 70 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے، جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم کسی کے بھی زندہ ملنے کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں۔