نیویارک، چاقو کے وار سے دو بچوں سمیت 4 افراد قتل،3زخمی 

نیویارک:امریکی ریاست نیویارک کے علاقے کوئنز بورو میں ایک گھر میں چاقو کے وار سے دو بچوں سمیت 4 افراد قتل اور3 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشتبہ شخص نے پولیس پر بھی حملہ کیا جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا، پولیس نے مشتبہ شخص کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔

نیو یارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ کوئنز فار راک وے کے علاقے میں ایک لڑکی نے اس واقعہ کی اطلاع دینے کے لئے فون کیا اور کہا کہ اس کا کزن اس کے اہل خانہ کو قتل کر رہا ہے۔

نیو یارک پولیس کے مطابق 38 سالہ مشتبہ شخص نے موقع پر پہنچنے والے دو پولیس اہلکاروں پر بھی چاقو سے حملہ کیا اس کے بعد ایک افسر نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ مقتولین میں 12 سالہ لڑکا، 11 سالہ لڑکی، 44 سالہ خاتون اور 30 سال کا ایک مرد شامل ہے۔

نیو یارک پولیس نے کہا کہ ملزم کو گھریلو تشدد کے الزام میں پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے، حملے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔