ثقافتی دن : پولیس پر حملہ اور ریاست مخالف نعرے لگانے والوں کیخلاف مقدمہ درج

کراچی میں گزشتہ روز ریلی کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملوں اور ریاست مخالف نعرے لگانے والوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واقعہ کا مقدمہ صدر تھانے میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے کے مطابق قوم پرست جماعت نے گزشتہ روز ریلی نکالی اور اس دوران ریاست مخالف نعرے لگائے گئے۔

درج مقدمے کے مطابق کارکنوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا، حملے میں افسر اور چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ثقافتی دن پر قوم پرست جماعتوں کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں جبکہ پولیس موبائل پر حملے کا واقعہ شارع فیصل پر پیش آیا۔