خیرپور میڈیکل کالج کی فائنل ایئر کی طالبہ کی کے ایم سی گرلز ہاسٹل سے لاش ملی ہے، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔
گرلز ہاسٹل سے مردہ حالت میں ملنے والی طالبہ کی شناخت سنیہا جوتی کے نام سے ہوئی ہے۔
لاش کی اطلاع ملنے پر خیرپور میڈیکل کالج انتظامیہ نے پولیس کو آگاہ کیا۔ جس کے بعد لاش کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ابتدائی طور پر پولیس نے کہا کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، فائنل ایئر کی طالبہ سنیہا جوتی کا تعلق ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈھرکی سے ہے۔