پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے این اے 238 ملیر کے حلقے سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔
دوسری جانب وائس چیئر مین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو 15روز کے لیے نظر بند کردیاگیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کی نظر بند ی کے احکامات جاری کردیئے۔
سی پی او کی ایڈوائس پر کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کے تھری ایم پی او آرڈر جاری کیے۔
آرڈر میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہے،تفتیش درکار ہے۔