پی پی 26جہلم سے حبافوادچودھری کےکاغذات نامزدگی منظور

ریٹرننگ افسر نے پی پی 26جہلم سے حبا فواد چودھری کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد چودھری نے شوہر کے جیل میں ہونے کے باعث عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جسے ریٹرننگ افسر نے منظورکرلیا۔

حبا فواد چودھری نے ایکس(ٹویٹ) میں لکھا کہ پی پی26جہلم سے جانچ پڑتال کے بعد میرے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔