نواز لیگ انتخابی اتحاد (الیکشن الائنس) نہیں بنائے گی: رانا ثنا اللّٰہ

مسلم لیگ نواز  کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات کر رہے ہیں، الیکشن الائنس نہیں بنانے جا رہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس حوالے سے آئی پی پی، جے یو آئی اور دیگر جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی ڈرامے باز پارٹی ہے، انتخابی مہم کے دس دنوں میں پی ٹی آئی کو پتہ چل جائے گا کہ وہ کہاں کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف مسلسل 10-10 گھنٹے اجلاس میں بیٹھ کر ایک ایک ضلع سے 200 افراد کا انٹرویو کررہے ہیں، جیسے ہی اس عمل سے فارغ ہوں گے تو سوشل میڈیا اور میڈیا پر نظر آئیں گے۔