فیصل صالح حیات کا نواز لیگ میں شامل ہونیکا امکان

عام انتخابات 2024 سے قبل سابق وزیر داخلہ فیصل صالح حیات کا مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

پارٹی زرائع کے مطابق مسلم لیگ کے مرکزی صدر شہباز شریف آج جھنگ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں شہباز شریف شاہ جیونہ دربار پر حاضری دیں گے اور  چادر چڑھائیں گے۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف شاہ جیونہ میں سینیئر سیاستدان فیصل صالح حیات سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے انہیں اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیں گے، شہباز شریف سے ملاقات میں فیصل صالح حیات مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ فیصل صالح حیات نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2018 میں قومی اسمبلی کے جلقہ این اے 114 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔