سپریم کورٹ میں کل جمعہ کو زیرسماعت آنے والے تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اطہر من اللہ کے بینچ کے تمام مقدمات ڈی لسٹ کیے گئے۔
بینچ کی عدم دستیابی کے باعث فائنل اور سپلیمنٹری کاز لسٹ ڈی لسٹ کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود ناسازی طبیعت کے باعث سماعت نہیں کر رہے، آج بھی سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت نہیں ہوئی تھی۔