راولپنڈی کی جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد فوری رہائی کا حکم دیا۔ عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔ عالیہ حمزہ سمیت 5 پارٹی کارکنان کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں پولیس پر مزاحمت، شاہراہ بلاک کرنے اور کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں غیر قانونی سرگرمی سے روکنے پر مزاحمت کی گئی، جس پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت کے حالیہ فیصلے سے عالیہ حمزہ کو بڑی قانونی ریلیف مل گئی ہے۔

عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، عدالت نے رہائی کا حکم دے دیا