”ہیلتھ کمیشن کیئر کی وزیراعلی سے میٹینگ ہونی چاہیے، اسپتالوں کے دورے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی“

لاہور ہائی کورٹ نے ادویات کی عدم دستیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران کہا کہ ہیلتھ کمیشن کیئر کی وزیراعلی سے میٹینگ ہونی چاہیے، پھر روزانہ اسپتالوں کے دورے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ہیلتھ کمیشن کیئر کو ہدایت دی کہ لیب ٹیسٹوں کی فیسوں کو مقرر کرکے آئندہ رپورٹ پیش کی جائے۔

سماعت کے دوران عدالت نے مزید کہا کہ ہیلتھ کمیشن کیئر کی وزیر اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ ہونی چاہیے، تاکہ اسپتالوں کے دوروں کی ضرورت پیش نہ آئے۔

وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ ادویات کی فراہمی کے لیے اسپتالوں کو بجٹ نہیں دیا جارہا ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ وہ ادویات کی فراہمی کے لیے بجٹ ریلیز نہیں کروا سکتی۔

چیف ایگزیکٹو ہیلتھ کمیشن کیئرعدالت کے روبرو پیش ہوئے عدالت کو بتایا کہ سروسز اسپتال اور دیگر سرکاری اسپتالوں کی رپورٹ تیار ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

لاہور ہائی کورٹ نے سماعت کو 10 اپریل تک ملتوی کردی۔