عدالت نے عمران خان کی درخواستیں منظور کر لیں

راولپنڈی: عمران خان کی جیل میں کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے فون پر بات کرنے کی درخواستیں عدالت نے منظور کر لی ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے یہ حکم دیا کہ ملزم کو کتابیں دی جائیں اور عید سے پہلے بچوں سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ ان احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

یہ درخواستیں جی ایچ کیو حملہ کیس کے سلسلے میں دائر کی گئی تھیں، جنہیں عدالت نے منظور کرتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں۔