ریٹرننگ آفیسرز کی معطلی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے حلقہ پی کے 91کے ریٹرننگ آفیسرز کی معطلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے  پشاور ہائی کورٹ نے ریٹرننگ آفیسر پی کے 91عرفان اللہ کی بطور ریٹرننگ آفیسرز تعیناتی کے الیکشن کمیشن کے احکامات کو معطل کردیا ہے  ذرائع کے مطابق اپیل کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میںکیا گیا الیکشن کمیشن نے کہا کہ ریٹرنگ آفیسر کی معطلی کے بعد پی کے 91بغیر آراو کے ہے ۔ اور الیکشن کمیشن کے لئے انتخابات کا انعقاد مشکل ہوتا جارہاہے ۔