پولنگ سٹیشنوں کیلئے بجلی فراہمی الیکشن کمیشن سے سات کروڑ طلب

خیبر پختونخوا حکومت نے ساڑھے تین ہزار سے ز ائد پولنگ سٹیشنوں کیلئے بجلی کی سہو لیات کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے ساڑھے سات کروڑ روپے کے فنڈز طلب کر لئے ہیں آٹھ فروری کو ہونے والے ممکنہ انتخابات کیلئے خیبر پختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن کو قبائلی اضلاع ، مالاکنڈ ڈویژن سمیت دیگر بندوبستی اضلاع میں تین ہزار 417پولنگ سٹیشنوں کی نشاندہی کر کے الیکشن کمیشن سے 7کروڑ 71لاکھ روپے کے فنڈز طلب کئے ہیں الیکشن کمیشن کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا ہے کہ 3ہزار 417پولنگ سٹیشنوں میں بجلی ، یو پی ایس سمیت دیگر ضروری آلات کے لئے فنڈز کی فراہمی کی جائے ان پولنگ سٹیشنوں پر بجلی وغیرہ کی سہو لیات دستیاب نہیں ہے  اور انتخابات میں مسئلہ ہو گا جس کے لئے الیکشن کمیشن فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائے ساڑھے تین ہزار سے زائد پولنگ سٹیشن پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ہیں ۔