عام انتخابات 2024 پر مذاکرات کے لیے مسلم لیگ (نواز) اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) وفود کے دسرمیان آج کراچی میں ملاقات ہوگی۔
سابق وزیراعظم اور صدر نواز لیگ شہباز شریف کی قیادت میں پارٹی وفد آج ایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد آئے گا، وفد میں احسن اقبال، مریم اورنگزیب، ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق شامل ہیں۔
ن لیگ کا وفد کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی اراکین سے ملاقات کرے گا جب کہ بیٹھک میں عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی اتحاد پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔
ملاقات میں ایم کیوایم، جی ڈی اے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا الیکشن اتحاد کا فیصلہ اور دونوں جانب کی قیادت مذاکراتی کمیٹی کی تجاویز پر مشاورت کرے گی۔
واضح رہے کہ ایم کیوایم پاکستان نے این اے 242 کی نشت پر سیٹ ایڈجسمینٹ سے صاف انکار کردیا جبکہ ن لیگی قیادت کی شہباز شریف کو کراچی سے جیتوانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔