بانی تحریک انصاف عمران خان کے این اے 122لاہور اور این اے 89میانیوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان کے این اے 122سےکاغذات نامزدگی پرن لیگ کے میاں نصیرنے اعتراض عائد کیا تھا ۔
رہنما ن لیگ میاں نصیر نے اعتراض عائد کیا تھا کہ عمران خان کے تجویز اور تائیدکنندہ کا تعلق این اے 122سے نہیں، عمران خان توشہ خانہ کیس میں بھی نااہل ہیں۔