تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی، صاحبزادے زین قریشی،بیٹی مہربانو قریشی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 214 ،151سےکاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔
این اے 214 کے آر او نے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مختلف کیسز اور عدم پیشی کے باعث مسترد کیے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کے پی پی 218 ملتان کاغذات نامزدگی پر بڑے اعتراضات سامنے آگئے ، سلمان نعیم نے زین قریشی کے کاغذات نامزدگی کیخلاف ریٹرنگ آفیسر کو درخواست دے دی ۔
سلمان نعیم نے شاہ محمد قریشی اور زین قریشی کے کاغذات نامزدگی کیخلاف مختلف اعتراضات پیش کیے۔
اعتراض میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی اور زین قریشی نے کاغذات نامزدگی میں سٹیمپ پیپر درست جمع نہیں کروائے ، شاہ محمود قریشی اور زین قریشی آرٹیکل 62 ، 63 کے تحت الیکشن نہیں لڑ سکتے ، شاہ محمود قریشی اور زین قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں ۔
این اے 151سے شاہ محمود قریشی،زین قریشی،مہربانوقریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔