پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے، ایاز فاروقی نامی شخص کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کو مسترد کردیا گیا ۔
ریٹرننگ افسر نے پیپلز پارٹی کے رہنما اسلم گل، فیصل میر، ہما میر کے بھی کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لئے گئے جبکہ تحریک انصاف کے اعجاز چودھری، ملک ظہیر عباس کھوکھر کے کاغذات مسترد کر دیئے گئے۔
آر او نے عون ثقلین، زبیر کسانہ اور عاصمہ ظہیر عباس کے کاغذات نامزدگی منظورکرلئے، تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ اور خرم لطیف کھوسہ کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے، جماعت اسلامی کے امیدوار احسان اللہ وقاص کے کاغذات نامزدگی منظور بھی کر لئے گئے، مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ، نصیر بھٹہ، وحید عالم خان کے کاغذات نامزدگی بھی منظورہو گئے۔