این اے 132 سے شہباز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی منظور

قصور کے حلقے این اے 132 سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے۔

این اے 132 سے مسلم لیگ ن کے ملک رشید احمد خان، پی ٹی آئی کے سردار راشد طفیل اور جمعیت اہلِ حدیث کے علامہ ابتسام الہٰی ظہیر کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور ہوئے۔

ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے پروفیسر حاجی محمد ڈوگر کے اس حلقے سے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے۔

دوسری جانب این اے131 سے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد، مسلم لیگ ن کے شیخ سعد وسیم کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے جبکہ پی ٹی آئی کے حاجی مقصود اور صابر انصاری کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہو گئے۔

قصور کے حلقے پی پی 179 سے مسلم لیگ ن کے ملک محمد احمد خان، آئی پی پی کے سردار محمد ہاشم ڈوگر اور پی ٹی آئی کے سردار محمد حسین ڈوگر کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے۔

این اے 133 سے پی ٹی آئی کے عظیم الدین لکھوی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد جبکہ ن لیگ کے رانا اسحاق خان اور استحکامِ پاکستان پارٹی کے سردار آصف نکئی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے۔

علاوہ ازیں گولارچی کے حلقے پی ایس 72 سے پیپلز پارٹی کے رہنما اسماعیل راہو اور ہالار وسان کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے۔