مسلم لیگ نواز نہیں چاہتی بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان نہ ہو، ملک عوامی مینڈیٹ اور ووٹ کی طاقت سے چلے گا : خواجہ سعد رفیق

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رہنما نواز لیگ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا مسلم لیگ نواز نہیں چاہتی بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان نہ ہو، ملک عوامی مینڈیٹ اور ووٹ کی طاقت سے چلے گا، ہم چاہتے ہیں کہ بلا ہمارے سامنے ہو، بانی پی ٹی آئی صاحب آپ فیڈر میں دودھ نہیں پیتے، جب آپ حلقے سے باہر کے لوگ لائینگے تو کاغذ مسترد ہی ہونگے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم چند ارب ڈالر ادھار پر مانگے گئے پیسے رکھ کر گزارا کررہے ہیں، پی ٹی آئی والوں سے پوچھیں انہیں کس حکیم نے مشورہ دیا تھا کہ قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں، ان سے پوچھیں کہ کس نے مشورہ دیا تھا کہ2صوبائی اسمبلیاں توڑیں، ان سے پوچھیں کہ کس نے مشورہ دیا تھا کہ 9مئی کے واقعات کریں۔

 خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے تھے یہ تبدیلی لائینگے، وہ تبدیلی کے نام پر فراڈ تھا،۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ابھی ہم راستے میں تھے کہ چند لوگوں کی نظر لگ گئی، ایک چور جیل چلا گیا ہے اور باقی گھروں میں چلے گئے ہیں، یہ تاریخ کے کٹہرے میں مجرم بن کر کھڑے رہیں گے

 دوہزار اٹھارہ میں آرٹی ایس بیٹھا کر نتائج بدلے گئے۔ادھر شکر گڑھ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی 4سال میں اپنا اور قوم کا سر پھوڑ کر اب جیل میں بیٹھا ہے۔