پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان دیئے جانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل کی سماعت ڈویژن بنچ سے کرانے کی درخواست مقررکردی گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق جسٹس اعجاز خان کل درخواست کی سماعت کریں گے۔الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر کررکھی ہے،الیکشن کمیشن نے نظرثانی اپیل کی سماعت ڈویژن بنچ سے کرانے کی بھی درخواست دائر کی ہے۔
یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا تھا،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ ویب پر جاری کرنے کا حکم دیا تھا،الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلا بھی بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔