مسلم لیگ ن نے امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ٹکٹ کنفرم والے امیدواروں کو خفیہ اطلاع دے جائے گی۔
مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف کی زیرصدارت ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالےساڑھے6گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس ہوا ۔ مسلم لیگ ن صدر شہباز شریف،مریم نواز،اسحاق ڈار،رانا ثناء اللہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مشاورت سے ٹکٹوں کی تقسیم کی فائنل اجازت دیدی۔جن امیدواروں کے نام ٹکٹوں کیلئے کنفرم کئے جائیں گے صرف انہیں بتایا جائیگا۔ ٹکٹ نہ ملنے والے امیدواروں کو پارٹی کی جانب سے اعتماد میں لیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پنجاب میں صرف چودھری شجاعت حسین سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی ،استحکام پاکستان پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرمشاورت مکمل نہ ہو سکی ۔