سینیٹ اجلاس میں انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کو برابری کا میدان نہ دینے پر تنقید کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہےکہ امیدواروں، تجویز اور تائید کنندگان کی گرفتاریاں ہو رہی ہیں، ایسے میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوگا۔
سینیٹ میں بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کے مارچ کی بازگشت بھی سنی گئی، ایوان نے آرمی کے خلاف مہم پر سزاں کی قرارداد بھی منظور کی۔سینیٹ اجلاس میں جے یو آئی ف کے سینیٹر عبدالغفور حیدری نے امن و امان کی صورت حال پر تشویش ظاہر کی۔
سینیٹر مشتاق احمد نے اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈ ختم کرنے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر جوابی بیانیہ تراشنے کی بجائے مسئلہ حل ہونا چاہئے۔