لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں کے لیے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف ان کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے این اے 56 اور57 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف شیخ رشید کی اپیل سماعت کے لیے منظور کی۔
ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس مرزا وقاص رؤف نے این اے 56 اور57 کے آر اوز کو نوٹسز جاری کردیے۔
ایپلٹ ٹریبونل میں شیخ رشید کی اپیل پر سماعت 4 جنوری کو ہوگی۔