اسلام آباد (زاہد گشکوری)تحریک انصاف کے 77 فیصد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں جبکہ 23 فیصد امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیئے گئے۔
تحریک انصاف کے حمایت یافتہ مجموعی طور پر 2620 امیدواروں نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 859 جنرل سیٹوں کیلیے کاغذات جمع کرائے تھے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق تحریک انصاف کے 1996 امیدواروں کے کاغذات منظور اور 624 قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلیے کاغذات مسترد ہوئے، تحریک انصاف امیدواران کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا تناسب 77 فیصد رہا۔
تحریک انصاف کے 843 امیدواروں نے قومی اسمبلی کیلیے کاغذات جمع کرائے تھے، تقریبا 598 امیدواران کے کاغذات یعنی 71 فیصد قومی اسمبلی کے امیدواروں کے کاغذات منظور اور 245 یعنی 29 فیصد مسترد کیے گیے۔
تحریک انصاف کے 1777 امیدواروں نے صوبائی اسمبلیوں کیلئے کاغذات جمع کرائے،تقریبا 1398 امیدواران یعنی 79 فیصد صوبائی اسمبلیوں کے امیدواران کے کاغذات منظور اور 379 امیدواران یعنی21 فیصد مسترد کیے گیے۔
پنجاب اور اسلام اباد سے قومی اسمبلی کے 68 فیصد امیدواران کے کاغذات منظور جبکہ 32 فیصد منسوخ ہوئے، پنجاب سے صوبائی اسمبلی کے 78 فیصد کے کاغذات منظور جبکہ 22 فیصد کے منسوخ ہوئے۔
،خیبرپختونخواہ سے صوبائی اسمبلی کے 84 فیصد امیدواران کے کاغذات منظور جبکہ 16فیصد منسوخ ہوئے،خیبرپختونخواہ سے قومی اسمبلی کے 77 فیصد امیدواران کے کاغذات منظور جبکہ 23فیصد منسوخ ہوئے،سندھ سے قومی اسمبلی کے 75 فیصد امیدواران کے کاغذات منظور جبکہ 25فیصد منسوخ ہوئے،سندھ سے صوبائی اسمبلی کے 82 فیصد امیدواران کے کاغذات منظور جبکہ 18فیصد منسوخ ہوئے،بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کے 41 فیصد امیدواران کے کاغذات منظور جبکہ 59فیصد منسوخ ہوئے۔