لیگی رہنما مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف ٹریبونل میں اپیل دائر کردی گئی ہے جس میں مؤقف اپنا گیا ہے کہ مریم نے اپنے کاغذات میں درست حقائق نہیں بتائے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کے عام انتخابات 2024 میں حلقہ این اے 119 کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف ٹریبونل میں اپیل دائر کی گئی ہے۔
لیگی رہنما کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل ندیم شیروانی نے دائر کی ہے، جس میں این اے 119 کے ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔
اپیل میں موقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ مریم نواز نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے، اور انہوں نے درست حقائق بیان نہیں کیے، مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کو کالعدم قرار دیا جائے۔