ریٹرننگ افسر (آر او) نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔
الیکشن کمیشن سندھ نے سابق وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کے کاغذاتِ نامزدگی پر فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے کے مطابق ریٹرننگ افسر نے فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔
فہمیدہ مرزا پر 2 ملین سے زائد رقم کی نادہندہ ہونے کا اعتراض داخل کیا گیا تھا، سابق وفاقی وزیر کے خلاف پیپلزپارٹی کی سعدیہ جاوید نے اعتراض داخل کیا تھا۔