تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل پشاور ہائی کورٹ میں ضمانت کیلئے موجود ہیں، جب کہ پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر موجود ہے اور زرتاج گل نے عدالت سے باہر آنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت ضمانت دے پھر باہر جاؤں گی۔
پشاور ہائی کورٹ کے اندر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف زرتاج گل کا کہنا تھا کہ اس وقت الیکشن کی گہما گہمی ہے، میں پتہ نہیں الیکشن لڑ رہی ہوں یا کوئی جنگ۔
زرتاج گل کا کہنا تھا کہ میرے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں، میں آئین و قانون پر اعتماد رکھتی ہوں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ساری فورس باہر مجھے گرفتار کرنے کھڑی ہے، مجھے ضمانت دی جائےاورگرفتاری سے روکا جائے، جب تک ضمانت نہیں ملتی یہاں سے نہیں جاؤں گی، میں جب نہیں گھبرائی ،تو ووٹرز بھی نہ گھبرائیں۔
زرتاج گل آبدیدہ ہوگئیں، اور کہا کہ میں 9 مئی واقعات کی معافی مانگتی ہوں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل پشاور ہائی کورٹ میں ضمانت کیلئے موجود ہیں، جب کہ پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر موجود ہے اور زرتاج گل نے عدالت سے باہر آنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت ضمانت دے پھر باہر جاؤں گی۔