جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے بجائے مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کر دی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس خورشید اقبال، جسٹس شاہد خان کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی، پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس فضل سبحان کی مدت ملازمت میں بھی 6 ماہ توسیع کی گئی ہے۔
جوڈیشل کمیشن نے مستقلی کی بجائے تینوں ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی۔