لاہور میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
بدھ کو لاہور میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس میں ہوا جس میں یوسف رضا گیلانی، مہدی شاہ، قمر زمان کائرہ، منظور وسان اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔
اجلاس میں انتخابی مہم اور منشور کے حوالے سے بات چیت کی گئی،ملکی سیاسی صورتحال اور انتخابات کے حوالے سے سیاسی رابطوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کی طرف سے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر بلاول بھٹو زرداری کا نام پیش کیا۔
سی ای سی نے بلاول بھٹو زرداری کا نام وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر منظورکیا۔
ذرائع سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق پنجاب میں قومی اسمبلی کی 50،کے پی میں 12 سیٹیں حاصل کرنے کا ٹارگٹ ہونا چاہیے، قومی اسمبلی کی 80 سے زیادہ سیٹیں حاصل کرلیں تو وزارت عظمیٰ کے حقدار بن سکتے ہیں۔
ذرائع مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ الیکشن میں محنت کریں تو وزیراعظم اور صدر کا عہدہ حاصل کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ ذرائع بلاول بھٹو کے مطابق اجلاس میں یہ عزم بھی کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کو توجہ کے ساتھ محنت سےالیکشن لڑنا ہے، ہم نے مسائل حل کا جو پروگرام دیا ہے وہی ملک کو بحران سے نکال سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای سی اجلاس میں این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو کی انتخابی مہم بھر پور چلانے اور ان کے انتخابی حلقے میں کمیٹیاں تشکیل دینےکا فیصلہ ہوا۔