9مئی واقعات پر انسداد دہشت گردی عدالت سے بانی پی ٹی آئی ، سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کو آج عدالت طلب کیا گیا تھا۔
تھانہ سول لائن میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی ، فواد چودھری ، زرتاج گل ، شہباز گل اور دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔