تحریک انصاف سے انتخابی نشان لینے کے فیصلے کی حمایت نہیں کرسکتے، پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی مخالفت کرتا ہوں، رہنما پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی کے رہنما قادر خان مندو خیل کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سے انتخابی نشان لینے کے فیصلے کی حمایت نہیں کرسکتے، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی مخالفت کرتا ہوں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بھی دیگر جماعتوں کا درجہ ملنا چاہئے، ہم جمہوری کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ہر کسی کوآزادی سے جلسے جلوس کی اجازت ہونا چاہئے۔

قادرمندوخیل نے کہا کہ تحریک انصاف سے انتخابی نشان لینے کے فیصلے کی حمایت نہیں کرسکتے، کوئی بھی سنگل جج پورے ملک کیلئے فیصلہ نہیں کرسکتا، میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی مخالفت کرتا ہوں، کیا کسی کوحق ہے کہ منتخب لوگوں کے مستقبل سے کھیلے، اسمبلی میں گیا تو معاملہ لازمی اسمبلی میں اٹھاؤں گا۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی بلاوجہ نااہل کرنے کا اختیار کسی کو نہیں، 9 مئی کے واقعات میں جو ملوث نہیں ان کو ریلیف مل رہا ہے۔